0
Thursday 13 Jan 2011 12:04

نئے چینی ہتھیاروں کا ہدف امریکا ہے،ایڈمرل مولن،یہ طیارے ایف 22 اے ریپٹر اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کا جواب ہے،امریکی دفاعی ماہرین

نئے چینی ہتھیاروں کا ہدف امریکا ہے،ایڈمرل مولن،یہ طیارے ایف 22 اے ریپٹر اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کا جواب ہے،امریکی دفاعی ماہرین
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-امریکا نے کہا ہے کہ جے ایف اسٹیلتھ طیاروں سمیت نئے چینی ہتھیاروں کا ہدف امریکا ہے۔ امریکی جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ایڈمرل مائیک مولن نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین ہائی ٹیک ٹیکنالوجی پر بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے لیک یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ اس کے مقاصد کیا ہیں۔ مائیک مولن نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ جے ایف اسٹیلتھ طیاروں سمیت نئے چینی ہتھیاروں کا ہدف امریکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کے تعلقات میں کسی بڑے مسئلے سے بچنے کے لیے براہ راست فوجی تعلقات ضروری ہیں تاکہ کسی بھی قسم کا ابہام دور ہو سکے۔ چین نے جے ایف ٹونٹی اسٹیلتھ طیارے کی افتتاحی پرواز منگل کو کی تھی۔ امریکی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طیارے ایف 22 اے ریپٹر اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کا جواب ہے۔ مائیک مولن نے تسلیم کیا کہ جس طرح امریکا نے اپنے مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے اپنی صلاحیتیں بڑھائی تھیں اور چین کو بھی اس کا حق حاصل ہے۔ تاہم انھوں نے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا کہ آیا چین سیٹلائٹ شکن میزائل بھی تیار کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 50310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش