QR CodeQR Code

عمران فاروق قتل کیس، نامزد تین ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ

7 Dec 2015 09:32

اسلام ٹائمز:ایف آئی اے نے حکومت پاکستان کی مدعیت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت سات افراد کے خلاف عمران فاروق کے قتل کا مقدمہ ہفتے کے روز درج کیا تھا، ملزمان کے خلاف قتل، پاکستان کے خلاف سازش اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے نامزد ملزمان معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کو سخت سیکورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں لایا گیا۔ انسدادد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس نے ایف آئی اے کی10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی سماعت کی اور تینوں گرفتار ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔ ایف آئی اے نے حکومت پاکستان کی مدعیت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت سات افراد کے خلاف عمران فاروق کے قتل کا مقدمہ ہفتے کے روز درج کیا تھا، ملزمان کے خلاف قتل، پاکستان کے خلاف سازش اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں الطاف حسین، محمد انور، افتخار حسین، معظم علی، خالد شمیم، کاشف خان کامران اور محسن علی کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ زیرحراست ملزمان سے تفتیش کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں درج کیا گیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 503128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/503128/عمران-فاروق-قتل-کیس-نامزد-تین-ملزمان-کا-7-روزہ-جسمانی-ریمانڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org