0
Monday 7 Dec 2015 10:20

لاہور، خفیہ ادارے کی کارروائی، کالعدم تنظیم کیلئے کام کرنیوالا پنجاب یونیورسٹی کا پروفیسر گرفتار

لاہور، خفیہ ادارے کی کارروائی، کالعدم تنظیم کیلئے کام کرنیوالا پنجاب یونیورسٹی کا پروفیسر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں خفیہ ادارے کا سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم صوت الامہ سے تعلق کے شبہ میں پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے رضا بلاک میں خفیہ ادارے نے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں مقیم پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر غالب عطاء کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے گھر اور گاڑی کی تلاشی لی اور کچھ اشیاء بھی ساتھ لے گئے۔ یونیورسٹی ریکارڈ کے مطابق 48 سالہ پروفیسر غالب عطاء انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز میں بطور انسٹرکٹر کام کر رہے ہیں اور سن 2000ء سے یونیورسٹی سے منسلک ہیں۔ ذرائع کے مطابق پروفیسر غالب عطا ’’لمز‘‘ اور ’’فاسٹ‘‘ جیسے تعلیمی اداروں سمیت سول سروسز اکیڈمی میں بھی لیکچر دے چکے ہیں۔ انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس میں بھی بطور ریسرچر کام کیا ہے۔ پروفیسر غالب عطاء کو خفیہ ادارے نے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 503144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش