QR CodeQR Code

تحریک انصاف کو ادارہ بنانے جا رہا ہوں، شاہ محمود قریشی کا اعلان

7 Dec 2015 18:10

اسلام ٹائمز: کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد ملتان سے جاری بیان میں پی ٹی آئی کے نیشنل آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ملتان میں بلے کے نشان کے پر 31 سیٹیں حاصل کی ہیں جبکہ 10 سیٹیں ہمارے حمایت یافتہ افراد نے جیتیں ہیں اس طرح ملتان میں تحریک انصاف کے پاس 41 سیٹیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شفاف انٹراپارٹی الیکشن کے لیے سات رکنی کمیٹی بنا دی ہے، پاکستان پر صرف دو خاندانوں کا قبضہ ہے، پاکستان تحریک انصاف نے ملتان میں بلے کے نشان کے پر 31 سیٹیں حاصل کی ہیں جبکہ 10 سیٹیں ہمارے حمایت یافتہ افراد نے جیتیں ہیں اس طرح ملتان میں تحریک انصاف کے پاس 41 سیٹیں ہیں، ملتان کی کارکردگی کو تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے سراہا ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ ملتان کی کارکردگی بہت اطمینان بخش ہے، ہر جماعت کا اپنا موقف اور سوچ تھی اس بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مسلم لیگ ن اپنے میئر بنانے کے لیے میدان میں اُتری تھی جبکہ ہم اس بلدیاتی الیکشن میں چونکہ پہلی بار آئے تھے تو ہمارا مطمع نظر یونین سطح پر اپنے اُمیدواروں کو لانا تھا، اس بلدیاتی الیکشن کے ذریعے سندھ اور پورے پنجاب میں ہمارا جھنڈا اور منشور پہنچ گیا ہے اور ہماری بنیادیں مضبوط ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 503284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/503284/تحریک-انصاف-کو-ادارہ-بنانے-جا-رہا-ہوں-شاہ-محمود-قریشی-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org