QR CodeQR Code

ہائیکورٹ نے صدیق بلوچ کی نااہلی کا فیصلہ معطل کر دیا

7 Dec 2015 18:29

اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی کا فیصلہ عدالتوں کی نظر ہے، کبھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل جاتی ہے تو کبھی نہیں، صدیق خان بلوچ اور جہانگیر ترین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف عدالتی جنگ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان لارجر بینچ نے صدیق بلوچ کی نااہلی کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ ملتان لاجر بینچ نے صدیق بلوچ نااہلی کیس کی سماعت کی اور ان کی نااہلی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے 11 دسمبر کو فریقین کو طلب کر لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی کا فیصلہ عدالتوں کی نظر ہے، کبھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل جاتی ہے تو کبھی نہیں، صدیق خان بلوچ اور جہانگیر ترین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف عدالتی جنگ جاری ہے۔ اس سے پہلے مقامی عدالت نے صدیق خان بلوچ کو حلقہ این اے 154 میں الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیدیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 503299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/503299/ہائیکورٹ-نے-صدیق-بلوچ-کی-نااہلی-کا-فیصلہ-معطل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org