0
Monday 7 Dec 2015 18:30

بلوچستان ٹرانسپورٹرز کا کل سے غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

بلوچستان ٹرانسپورٹرز کا کل سے غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے نام پر ٹرانسپورٹرز کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ کئی گھنٹے بلاوجہ روک کر ٹرانسپوٹرز کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹرانسپورٹرز نمائندگاں کو اعتماد میں لیکر اپنے اصول وضع کرے۔ بلوچستان میں جگہ جگہ قائم چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے نام سے ٹرانسپوٹرز کو تنگ کیا جا رہا ہے اور اب نوبت ٹرانسپورٹرز کو تذلیل کرنے کی صورت میں پیش آرہی ہے۔ لک پاس ٹنل، میاں غنڈی اورکولپور کے مقام پر مسافر گاڑیوں کو شام 6 بجے سے لیکر صبح 8 بجے تک کانوائے کی شکل میں کھڑا کیا جاتا ہے۔ سبی میں 10 گھنٹے بلاوجہ گاڑیوں کو روکا جاتا ہے۔ جس سے ٹرانسپورٹرز کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسمگلنگ کے نام پر بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹوں کو ختم کیا جائے اور انہیں اینٹی سمگلنگ اداروں کی ذمہ داری میں دیا جائے۔ بلوچستان پیکج کے تحت ختم ہونے والی اوتھل کوسٹ گارڑ چیک پوسٹ کو اب ایک نئی اور منظم شکل میں وندر کے مقام پر قائم کیا گیا ہے جو کہ مسافر بسوں اور لاریوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔ اس سے ٹرانسپورٹرز کو جان خلاصی دی جائے۔ انہوں نے احتجاجاً کراچی اور تفتان کے لئے ٹرانسپورٹیشن کو روک دیا ہے۔ اگر انکے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو چند دن کے اندر کوئٹہ سے کراچی و تفتان اور دیگر علاقوں کے لئے جانے والی روٹس ٹرانسپورٹ کو روک کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 503310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش