QR CodeQR Code

ملک کے بالائی علاقوں میں 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

7 Dec 2015 19:13

اسلام ٹائمز: جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چارسدہ، صوابی، سوات، چترال، شانگلہ، لوئر دیر، مالاکنڈ، چلاس اور دیگر علاقے شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد سمیت ملکی بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور گلگت بلتستان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے، جب کہ زیرزمین اس کی گہرائی 88 کلومیٹر تھی۔ جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چارسدہ، صوابی، سوات، چترال، شانگلہ، لوئر دیر، مالاکنڈ، چلاس اور دیگر علاقے شامل ہیں، جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔


خبر کا کوڈ: 503320

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/503320/ملک-کے-بالائی-علاقوں-میں-7-2-شدت-زلزلے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org