QR CodeQR Code

صوبائی حکومت عوام کو روزگار دینے کی بجائے ان سے روزگار چھیننے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، عوامی حلقے

7 Dec 2015 21:51

اسلام ٹائمز: اسکردو میں عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ نون لیگ کی حکومت آتے ہی ملازمت کے دروازے بند ہوگئے ہیں ساتھ ہی اہم ترقیاتی کاموں پر بھی کسی طرح کا کوئی کام شروع نہیں ہوسکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی حلقوں نے میڈیا سروے میں اظہار خیال کے دوران کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ سے ملازمین کو فارغ کرنا اور انہیں انکوائری کے نام پر تنگ کرنا عوام کش پالیسی ہے۔ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انہیں مشکلات میں دھکیل رہی ہے۔ محکمہ تعمیرات سے فارغ کیے جانے والے ملازمین سخت مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ نون لیگ کی حکومت آتے ہی ملازمت کے دروازے بند ہوگئے ہیں ساتھ ہی اہم ترقیاتی کاموں پر بھی کسی طرح کا کوئی کام شروع نہیں ہوسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اگر عوام کو دن بہ دن مشکلات سے دوچار کیا گیا تو عوام کو مجبوراََ سڑکوں پر آنا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 503377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/503377/صوبائی-حکومت-عوام-کو-روزگار-دینے-کی-بجائے-ان-سے-چھیننے-پالیسی-پر-عمل-پیرا-ہے-عوامی-حلقے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org