0
Monday 7 Dec 2015 22:33

پاکستان میں لشکر جھنگوی اور داعش کا اتحاد ہو چکا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

پاکستان میں لشکر جھنگوی اور داعش کا اتحاد ہو چکا ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے وائس چیئرمین سید جواد الحسن کاظمی کی قیادت میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ ہر بار دھاندلی کا طریقہ کار بدل لیتی ہے، پاکستان میں لشکر جھنگوی اور داعش کا اتحاد ہو چکا ہے، بلدیاتی اداروں کو مالیاتی خود مختاری دینا ہو گی، بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں کی کامیابی سیاسی جماعتوں پر عدم اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک لٹیروں اور وڈیروں کے قبضے میں ہے، موجودہ اسمبلی گونگے بہرے ارکان سے بھری پڑی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے دہشتگردی کے واقعات پھر شروع ہو چکے ہیں، بے حس حکمران عوامی چیخیں سنیں اور مسائل حل کرنے پر توجہ دیں، داعش کی پرورش میں اسرائیل نے بنیادی کردار ادا کیا ہے، مشرق وسطی کا آتش فشاں پھٹنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسری عالمی جنگ کا پہلا مرحلہ مشرق وسطی میں شروع ہے، کراچی کو منظم عالمی منصوے کے تحت برباد کیا گیا ہے، قیام پاکستان سے ابتک اقتدار میں رہنے والوں کا بے رحم احتساب ہونا چاہیئے۔ کھربوں روپے کی ٹیکس چوری میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں مددگار ہیں، بھارت میں گائے مسلمانوں سے زیادہ محفوظ ہے، اقوام متحدہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونیوالے ناروا سلوک کا نوٹس لے، الیکشن کمیشن کی کارکردگی مایوس کن ہے، الیکشن کمیشن کی تشکیل نو ملک و قوم کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 503386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش