QR CodeQR Code

لاہور شدید دھند کی لپیٹ میں، فلائیٹ آپریشن متاثر

7 Dec 2015 23:26

اسلام ٹائمز: شیخوپورہ میں موٹروے پر دھند کے باعث حدنظر محدود ہوئی تو فیکٹری ایریا کے قریب بارہ گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے کے باعث موٹروے پر ٹریفک بلاک ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث دو پروازیں نہ اتر سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند اندھا دھند ہوگئی ہے۔ شیخوپورہ میں موٹروے پر دھند کے باعث حدنظر محدود ہوئی تو فیکٹری ایریا کے قریب بارہ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے باعث موٹروے پر ٹریفک بلاک ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ لاہور ائیرپورٹ پر بھی دھند کا راج ہے اور دو پروازیں نہ اتر سکیں۔ کویت سے آنے والی پی کے 206 اور کوالالمپور سے آنے والی پی کے 899 کو سیالکوٹ بھجوا دیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق موسم بہتر ہوتے ہی پروازیں لاہور لائی جائیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ تک رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 503396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/503396/لاہور-شدید-دھند-کی-لپیٹ-میں-فلائیٹ-ا-پریشن-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org