0
Thursday 13 Jan 2011 14:45

ایتھنز،اسرائیلی وزیر خارجہ کے دورہ یونان کیخلاف فلسطینیوں کا احتجاج

ایتھنز،اسرائیلی وزیر خارجہ کے دورہ یونان کیخلاف فلسطینیوں کا احتجاج
ایتھنز:اسلام ٹائمز-اسرائیلی وزیر خارجہ کے دورہ یونان کے خلاف ایتھنز میں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ یونانی پارلیمنٹ کے باہر کیا گیا جس میں مظاہرین نے اسرائیل کے ہاتھوں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں۔ شرکاء اسرائیلی وزیر خارجہ ایویگڈور لیبرمین کے دورے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ بعد میں مظاہرین نے اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ اور ان کے یونانی ہم منصب نے تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ وزارتی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 50348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش