QR CodeQR Code

ڈاکٹر عاصم کی والدہ کی درخواست پر ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور نیب کو نوٹس

8 Dec 2015 15:02

اسلام ٹائمز: جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ڈاکٹر عاصم کی والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کی درخواست کی سماعت کی، ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کے بیٹے کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں، انہیں دوبارہ رینجرز یا نیب کے حوالے نہ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کی رینجرز اور نیب کو حوالگی کے خلاف درخواست پر ڈی جی رینجرز، محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اور نیب کو نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ڈاکٹر عاصم کی والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کی درخواست کی سماعت کی۔ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کے بیٹے کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں، انہیں دوبارہ رینجرز یا نیب کے حوالے نہ کیا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی پولیس، محکمہ داخلہ اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دسمبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم دہشتگردوں کی معاونت، کرپشن سمیت مختلف الزات کے تحت اس وقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 503560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/503560/ڈاکٹر-عاصم-کی-والدہ-درخواست-پر-ڈی-جی-رینجرز-ا-ئی-سندھ-اور-نیب-کو-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org