QR CodeQR Code

گوادر ڈسٹرکٹ جیل کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، محمد نور مسکانزئی

8 Dec 2015 17:30

اسلام ٹائمز: ڈسٹرکٹ جیل گوادر کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ منصوبوں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے کہا ہے کہ گوادر ڈسٹرکٹ جیل کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ ٹیکنیکل بی اینڈ آر بلوچستان عبدالجبار نے چیف جسٹس بلوچستان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل گوادر کی باؤنڈری 15 ایکڑ پر مشتمل ہے جبکہ ڈسڑکٹ جیل کا رقبہ 5 ایکڑ پر مشتمل ہوگا۔ اس منصوبے کے جاری فیزوں پر 6 کروڑ روپے لاگت آئیگی اور یہ منصوبہ 18 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔ دریں اثناء ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے چیف جسٹس بلوچستان کو چیف جسٹس ھاؤس گوادر کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے چیف جسٹس ہاؤس گوادر پر 4 کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان جناب محمد نور مسکانزئی نے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ منصوبوں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 503614

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/503614/گوادر-ڈسٹرکٹ-جیل-کی-بروقت-تکمیل-کو-یقینی-بنایا-جائے-محمد-نور-مسکانزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org