QR CodeQR Code

شیخوپورہ میں نماز جنازہ پر فائرنگ سے نومنتخب چیئرمین جاں بحق

8 Dec 2015 19:36

اسلام ٹائمز: نماز جنازہ کے دوران نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں نماز جنازہ میں شریک یونین کونسل 47 کے نومنتخب چیئرمین عباس ڈوگر موقع پرجاں بحق ہوگئے، جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ شیخوپورہ کے علاقہ جوئیانوالہ موڑ پر نماز جنازہ کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نو منتخب یو سی چیئرمین جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ نماز جنازہ کے دوران نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں نماز جنازہ میں شریک یونین کونسل 47 کے نومنتخب چیئرمین عباس ڈوگر موقع پرجاں بحق ہوگئے، جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، تاہم زخم گہرے ہونے کے باعث دونوں کی حالت تشویشناک ہے، جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور شبہ ہے کہ واقعہ بلدیاتی انتخابات میں ہار کی رنجش کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 503622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/503622/شیخوپورہ-میں-نماز-جنازہ-پر-فائرنگ-سے-نومنتخب-چیئرمین-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org