QR CodeQR Code

پاراچنار، سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا اپنے مطالبات کےحق میں احتجاج دوسرے روز بھی جاری

8 Dec 2015 19:54

اسلام ٹائمز: کرم ویلی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر گوہر علی اور دیگر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک اسکول بند رکھے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی سمیت قبائلی علاقوں میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا اپنے مطالبات کےحق میں احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ قبائلی علاقوں کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ ترقی نہ ملنے اور دیگر مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی ڈیوٹی پر نہیں گئے۔ بچوں کا کہنا ہے کہ امتحانات ہونے والے ہیں اور انکی تعلیمی سرگرمیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ دوسری جانب کرم ویلی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر گوہر علی اور دیگر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک اسکول بند رکھے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 503628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/503628/پاراچنار-سرکاری-اسکولوں-کے-اساتذہ-کا-اپنے-مطالبات-کےحق-میں-احتجاج-دوسرے-روز-بھی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org