QR CodeQR Code

معصوم بچوں کے خون کے طفیل قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہوئی، شہباز شریف

8 Dec 2015 22:05

اسلام ٹائمز: لاہور میں شہدائے آرمی پبلک سکول کی برسی کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت آرمی پبلک سکول کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کو معصوم بچوں کا ناحق خون بہایا گیا، دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 36 اضلاع میں آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی قربانی فراموش نہیں کی جا سکتی، معصوم بچوں کے خون کے طفیل قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہوئی ہے۔ لاہور میں میاں شہباز شریف کی زیرصدارت ایوان وزیر اعلیٰ میں آرمی پبلک سکول کے شہداء کی برسی اور معصوم شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری، مومن آغا، ڈی جی پروٹوکول شاہد اقبال اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت آرمی پبلک سکول کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کو معصوم بچوں کا ناحق خون بہایا گیا، دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 36 اضلاع میں آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 503658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/503658/معصوم-بچوں-کے-خون-طفیل-قوم-دہشتگردی-کیخلاف-متحد-ہوئی-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org