0
Wednesday 9 Dec 2015 01:00

سرتاج عزیز کا بھارتی وزیر خارجہ سمیت دیگر ممالک کے مہمانان گرامی کے اعزاز میں اعشائیہ

سرتاج عزیز کا بھارتی وزیر خارجہ سمیت دیگر ممالک کے مہمانان گرامی کے اعزاز میں اعشائیہ
اسلام ٹائمز۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سمیت ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے شرکاء کے اعزاز میں اعشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر سرتاج عزیز اور سشما سوراج نے ایک ہی ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا تناول کیا۔ اعشائیہ کے موقع پر مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے مہمان رہنماوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ ذرائع کے مطابق، سرتاج عزیز اور سشما سوراج کے درمیان پاک بھارت تعلقات، کرکٹ سیریز اور ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس پر مختصر سی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان خوشگوار موڈ میں ملاقات ہوئی۔ اس سے قبل پاکستان نیشنل کونسل آرٹس میں ایک ثقافتی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں ایرانی وزیر خارجہ سمیت دیگر ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر گروپ فوٹو بھی بنایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 503681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش