QR CodeQR Code

بااختیار میئر کراچی کیلئے تحریک انصاف اور متحدہ کے درمیان مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق

9 Dec 2015 19:08

اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کراچی کے رہنماء علی زیدی نے ٹیلی فون پر بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر متحدہ رہنماء فاروق ستار کو مبارکباد دی، اور کہا کہ کراچی کے مضبوط اور بااختیار میئر کیلئے ایم کیو ایم سے رابطہ کیا ہے، کراچی کے میئر کے پاس خیبر پختونخوا حکومت کے طرز پر اختیارات ہونے چاہئیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنماء علی زیدی کا متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، اور دونوں رہنماؤں میں کراچی کا بااختیار میئر بنانے کیلئے کوششیں کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے رہنماء علی زیدی نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر متحدہ رہنماء کو مبارکباد دی، اور کراچی کے میئر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ علی زیدی نے کہا کہ کراچی کے مضبوط اور بااختیار میئر کیلئے ایم کیو ایم سے رابطہ کیا ہے، کراچی کے میئر کے پاس خیبر پختونخوا حکومت کے طرز پر اختیارات ہونے چاہئیں۔ اس معاملے میں سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 503833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/503833/بااختیار-میئر-کراچی-کیلئے-تحریک-انصاف-اور-متحدہ-کے-درمیان-مشترکہ-کوششیں-کرنے-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org