QR CodeQR Code

خوشاب، حساس اداروں کی کارروائی میں وزیرستان سے تعلق رکھنے والا خاندان گرفتار

9 Dec 2015 20:11

اسلام ٹائمز: انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ 4 ماہ پہلے خوشاب کے موضع سانبھ میں آکر آباد ہونے والے وزیرستان کے ایک خاندان نے مقامی زمیندار اختر عباس سے 25 ایکڑ زمین ٹھیکے پر لے رکھی ہے، تاہم اس خاندان کی سرگرمیاں مشکوک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں نے خوشاب کے گاؤں سانبھ میں چھاپا مارکر 3 خواتین سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے خود کش جیکٹیں برآمد کر لیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ 4 ماہ پہلے خوشاب کے موضع سانبھ میں آکر آباد ہونے والے وزیرستان کے ایک خاندان نے مقامی زمیندار اختر عباس سے 25 ایکڑ زمین ٹھیکے پر لے رکھی ہے، تاہم اس خاندان کی سرگرمیاں مشکوک ہیں۔ اطلاع کے بعد چھاپا مارکر خاندان کے سربراہ مختار اور 3 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا، تاہم ایک ملزم علی گرفتار نہ ہو سکا، ملزموں کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور دیگر دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ذارئع کے مطابق ملزمان کے انکشاف پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔


خبر کا کوڈ: 503856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/503856/خوشاب-حساس-اداروں-کی-کارروائی-میں-وزیرستان-سے-تعلق-رکھنے-والا-خاندان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org