0
Thursday 10 Dec 2015 00:05

سابق صوبائی وزیر پنجاب راجا بشارت کے بھانجے کے قتل میں ملوث ملزمان کراچی سے گرفتار

سابق صوبائی وزیر پنجاب راجا بشارت کے بھانجے کے قتل میں ملوث ملزمان کراچی سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی میں سابق صوبائی وزیر پنجاب راجا بشارت کے بھانجے کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ناظم آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دسمبر کو سابق صوبائی وزیر پنجاب راجا بشارت کے بھانجے شعیب کے قتل میں ملوث 2 ملزمان عمر اور عادل کو گرفتار کرلیا ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان شعیب کو قتل کرنے کے بعد کراچی میں آکر روپوش ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 503933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش