0
Thursday 10 Dec 2015 14:42

بلوچستان میں سردی کی شدت میں شدید اضافہ، گیس غائب

بلوچستان میں سردی کی شدت میں شدید اضافہ، گیس غائب
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ہونے والی برف باری نے ایک جانب سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے تو دوسری جانب شہر کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی عدم دستیابی کے مسئلے نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ہے۔ وادی کوئٹہ میں بدھ کی صبح برف باری کے بعد سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ سردی کیا پڑی کہ شہر کے وسطی علاقوں میں سوئی گیس غائب ہوکر رہ گئی۔ اس سلسلے میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر آغا محمد کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو شکار پور کی مین لائن سے کم سوئی گیس مل رہی ہے۔ اس موسم میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کو 180 ملین مکعب فٹ سے 200 ملین مکعب فٹ سوئی گیس کی ضرورت ہے۔ جس کے مقابلے میں وہاں سے صرف 130 ملین مکعب فٹ گیس مل رہی ہے۔ آغا محمد نے بتایا کہ سوئی گیس میں کمی کی وجہ سے کوئٹہ میں شیخ ماندہ پاور ہاوس اور نجی پاور ہاوس کو سوئی گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔ دریں اثناء قلات شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا۔ شدید سردی میں گیس پریشر مکمل غائب ہونے سے عوام ٹھٹھرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ سوئی گیس حکام کی جانب سے قلات کو گیس کی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھر رہ گئے۔
خبر کا کوڈ : 504052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش