0
Thursday 10 Dec 2015 17:50

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ، سکیورٹی الرٹ جاری

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ، سکیورٹی الرٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، سندھ حکومت، حساس اداروں اور پولیس کو سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے حکومت سندھ کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے رپورٹ ملی ہے کہ جماعت الحرار نامی تنظیم کے سربراہ نے کراچی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس سلسلے میں افغانستان سے 10 دہشت گرد کراچی کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں کا ہد ف کراچی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں حکومت سندھ کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 504060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش