QR CodeQR Code

کوئٹہ، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، دو بم برآمد

10 Dec 2015 22:58

اسلام ٹائمز: بم ڈسپوزل سکواڈ نے سیٹلائٹ ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے دو بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیئے، ایک بم لاری اڈے سے برآمد ہوا، جبکہ دوسرا جیلانی ہسپتال کے قریب سے برآمد ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا۔ پولیس نے مختلف کارروائیاں کر کے دو بم برآمد کر لیے۔ انٹیلی جنس اطلاعات پر پولیس نے سیٹلائٹ ٹاون میں کاررائی کرکے دو بم برآمد کئے، بم برآمد کرنے کے بعد پولیس نے بی ڈی ایس کو اطلاع دی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوری کارروائی کرکے دونوں بموں کو ناکارہ بنا دیا، جن کا وزن 8 اور 10 کلو ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلا بم لاری اڈے کے قریب سے برآمد ہوا۔ جس کا وزن آٹھ کلو تھا، جبکہ دوسرا بم جیلانی ہسپتال کے قریب سے برآمد ہوا، جس کا وزن 10 کلو تھا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 504131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/504131/کوئٹہ-دہشتگردی-کا-منصوبہ-ناکام-دو-بم-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org