QR CodeQR Code

شیخ غلام محمد انصاری کی وفات پر اسلامی تحریک بلتستان کا تعزیتی اجلاس

10 Dec 2015 23:18

اسلام ٹائمز: تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ فدا حسن عبادی نے کہا کہ شیخ غلام محمد انصاری کی وفات پورے بلتستان عظیم سانحہ ہے اور انکی وفات سے علم و نصیحت کا ایک عظیم باب بند ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے نامور عالم دین شیخ غلام محمد انصاری کی وفات پر اسلامی تحریک بلتستان بلتستان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت اسلامی تحریک بلتستان کے رہنماء شیخ فدا حسن عبادی نے کی۔ تعزیتی اجلاس میں اسلامی تحریک کے کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ فدا حسن عبادی نے کہا کہ شیخ غلام محمد انصاری کی وفات پورے بلتستان عظیم سانحہ ہے اور انکی وفات سے علم و نصیحت کا ایک عظیم باب بند ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی وفات سے پورے بلتستان کو صدمہ پہنچا ہے۔ تعزیتی اجلاس میں شیخ غلام محمد انصاری کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں لواحقین کے لیے صبر و شکر کی بھی تلقین کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 504148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/504148/شیخ-غلام-محمد-انصاری-کی-وفات-پر-اسلامی-تحریک-بلتستان-کا-تعزیتی-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org