0
Thursday 10 Dec 2015 23:21

وزیرداخلہ چوہدری نثار سے نائب امریکی وزیرخارجہ اینٹونی جے بلنکن کی ملاقات

وزیرداخلہ چوہدری نثار سے نائب امریکی وزیرخارجہ اینٹونی جے بلنکن کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے نائب امریکی وزیرخارجہ اینٹونی جے بلنکن نے ملاقات کی اور علاقے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی مہمان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی۔ فریقین نے افغان مفاہمتی عمل کی جلد از جلد بحالی پر زور دیا۔ امریکا کے نائب وزیر خارجہ اینٹونی جے بلنکن پاکستان کے دورے پر آئے تو وزیرداخلہ چوہدری نثار سے بھی ملے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق، امریکی نائب وزیر خارجہ نے جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی، جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دوطرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل کی جلد از جلد بحالی پر بھی زور دیا گیا۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ افغان مفاہمتی عمل کی بحالی سے ہی افغانستان سمیت خطے میں امن قائم ہوسکتا ہے۔ امریکی نائب وزیرخاجہ نے قیام امن کیلئے پاکستانی افواج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔
خبر کا کوڈ : 504150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش