0
Friday 11 Dec 2015 14:49

کراچی کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیکا منصوبہ ناکام

کراچی کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیکا منصوبہ ناکام
اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے کالجوں اور یونیورسٹیز میں چرس سپلائی کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے دوران تلاشی ایک ٹرک سے ایک ہزار کلوگرام چرس برآمد کرلی، جبکہ تلاشی کے دوران ٹرک ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران ڈرائیور نے اعتراف کیا کہ چرس شہر کراچی کے مختلف علاقوں سمیت کالجوں اور یونیورسٹیز میں سپلائی کی جانی تھی، جس کے بعد اے این ایف نے مزید تفتیش شروع کر دی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے گزشتہ ماہ نومبر میں تین بڑی کارروائیاں کی گئیں تھیں، جس کے دوران سینکڑوں کلو گرام چرس اور دیگر منشیات برآمد کی گئی، جبکہ رواں ماہ یہ پہلی بڑی کارروائی ہے، جس کے دوران تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی کا انکشاف ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 504254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش