0
Friday 11 Dec 2015 18:42

ڈی آئی خان، پی ٹی آئی کو بدنام نہیں ہونے دینگے، تحصیل کونسل اجلاس

ڈی آئی خان، پی ٹی آئی کو بدنام نہیں ہونے دینگے، تحصیل کونسل اجلاس
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تحصیل کونسل کا اجلاس زیر صدارت کنونیئر ماما ریحان مروت منعقد ہوا۔ اجلاس میں میونسپل کمیٹی کے اہلکار محمد اسلم کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں میونسپل کمیٹی کے مالی معاملات کی دیکھ بھال کیلئے تحصیل کونسل کے ممبران راجہ شوکت علی، سید علمدار حسین، حاجی کامران ظفر، محمد خان کامرانی پر مشتمل چار رکنی کمیٹی ترتیب دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایم او عمر خان کنڈی نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی آمدن کے حوالے سے غلط پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں۔ میونسپل کمیٹی کے کسی بینک میں انیس کروڑ روپے موجود نہیں ہیں۔ افہام و تفہیم کیساتھ میونسپل کمیٹی کے معاملات چلائے جارہے ہیں۔ میونسپل کمیٹی کے فنانس آفیسر محمد حنیف چوغطہ نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی کل آمدن ایک کروڑ تیس لاکھ روپے ہے۔ تحصیل کونسل کے ممبران میونسپل کمیٹی کے معاملات میں بہتری لانے کیلئے ہماری رہنمائی کریں۔ میونسپل کمیٹی کی آمدن میں اضافے کیلئے مختلف مقامات پر نئے پلازے تعمیر کرانے کا منصوبہ ہے۔ جس سے میونسپل کمیٹی کی آمدن میں کافی حد تک اضافہ ہوگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ شوکت علی نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے معاملات کو ایوان میں لانا ہمارا انفرادی مسئلہ نہیں۔ پی ٹی آئی کو بدنام نہیں ہونے دینگے۔ تحصیل کونسل کنونیئر ماماریحان مروت نے کہاکہ تحصیل کونسل کے ممبران کی رائے کا احترام کیا جائیگا۔ میونسپل کمیٹی کو مالی لحاظ سے مضبوط بنانے کیلئے تحصیل کونسل کے ممبران کا کردار انتہائی اہم ہے۔
خبر کا کوڈ : 504285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش