0
Friday 11 Dec 2015 23:41

علامہ شاہ احمد نورانی کی 12ویں برسی پر سیمینار کا اہتمام

علامہ شاہ احمد نورانی کی 12ویں برسی پر سیمینار کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ علامہ شاہ احمد نورانی کے 12ویں یوم وصال کے حوالہ سے لاہور پریس کلب میں "امام نورانی سیمینار" کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ شاہ احمد نورانی کی گراں قدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سیمینار میں پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم قادری، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، ملی مجلس شرعی کے سربراہ مفتی محمد خان قادری، علامہ قاری محمد زوار بہادر، مولانا عبدالرؤف فاروقی، تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوھدری، جے یو آئی (ف) کے مولانا امجد خان، رانا شفیق پسروری، شعہ علما کونسل پنجاب کے رہنما حافظ کاظم رضا نقوی، پروفیسر جاوید اعوان، مفتی تصدق حسین، حافظ نصیر احمد نورانی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امام شاہ احمد نورانی پاکستان ہی کے نہیں، بلکہ عالم اسلام کے عظیم مفکر تھے۔ نورانی نے استحکام پاکستان، جمہوری اقدار کی بحالی، دستور پاکستان، تحریک ختم نبوت، قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے، تحریک نظام مصطفیﷺ اور آمریت کیخلاف بھرپور جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا نورانی نے ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل میں نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ مقررین نے کہا کہ مولانا نورانی کی پاکستان اور اسلام کیلئے بے پناہ خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 504336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش