QR CodeQR Code

این اے 154 ضمنی الیکشن، الیکشن کمیشن نے فوج تعینات کرنے کا حکم دیدیا

12 Dec 2015 00:43

اسلام ٹائمز: پولنگ اسٹیشن پر تعینات پاک فوج کے تمام جوانوں کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا بھی اختیار دے دیا گیا ہے۔ این اے 154 میں پاک فوج کے انچارج افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی تفویض کر دیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے تئیس دسمبر کو لودھراں کے ضمنی انتخابات میں ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں ایک اور معرکہ ہوگا لودھراں میں ہوگا جہاں پی ٹی آئی اور ن لیگ ایک بار پھر قومی اسمبلی کی یہ نشست اپنے نام کرنے کے لیے پورا زور لگائیں گی۔ الیکشن کمیشن نے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج کو ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن پر تعینات پاک فوج کے تمام جوانوں کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا بھی اختیار دے دیا گیا ہے۔ این اے 154 میں پاک فوج کے انچارج افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی تفویض کردیے گئے ہیں تاکہ وہ انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے والوں کو موقع پر ہی سزا سنا سکیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے جوان تمام پولنگ اسٹیشن پر ضمنی انتخاب سے ایک روز قبل ہی 22 دسمبر کو چارج سنبھال لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 504344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/504344/این-اے-154-ضمنی-الیکشن-کمیشن-نے-فوج-تعینات-کرنے-کا-حکم-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org