QR CodeQR Code

نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے سکیورٹی کی ذمہ داری خود پوری کریں، آر پی او سرگودہا

12 Dec 2015 14:40

اسلام ٹائمز: تعلیمی داروں کے سربراہوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ذوالفقار حمید نے کہا کہ ڈویژن میں تقریباََ ساڑھے سات ہزار کے قریب سرکاری و غیرسرکاری تعلیمی ادارے ہیں، جن کی سیکورٹی کے لیے پولیس اکیلے فوکس نہیں کر سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ذوالفقار حمید نے ریجن کے ڈی پی او ز، ڈی سی اوز،ای ڈی اوز ایجوکیشن، ڈائریکٹر کالجز، یونیورسٹی آف سرگودھا کے پروفیسرز، پرائیوٹ یونیوورسٹیز کے وائس چانسلرز اور سرکاری و نجی کالجز کے پرنسپلز سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرگودھا ڈویژن میں تقریباََ ساڑھے سات ہزار کے قریب سرکاری و غیرسرکاری تعلیمی ادارے ہیں، جن کی سیکورٹی کے لیے پولیس اکیلے فوکس نہیں کر سکتی، اس لیے ہر ادارہ سیکورٹی کی ذمہ داری خود پوری کرے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو کانفرنس کا بنیادی مقصد سرگودھا ڈویژن کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کا جائزہ لینا تھا۔اجلاس میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے بارے میں ہدایات جاری کی گیئں۔ ویڈیولنک کانفرنس ریجنل پولیس آفیسر ذوالفقار حمید اور کمشنر محمد آصف کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ واضح رہے کہ ملک بھر سانحہ پشاور کے شہید طالب علموں اور اساتذہ کی برسی کے موقع پر تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کا سخت خطرہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 504437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/504437/نجی-اور-سرکاری-تعلیمی-ادارے-سکیورٹی-کی-ذمہ-داری-خود-پوری-کریں-ا-ر-پی-او-سرگودہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org