0
Saturday 12 Dec 2015 16:28

رینجرز اختیارات، زرداری نے سندھ حکومت کو اسمبلی کی منظوری کے بغیر فیصلے سے روکدیا

رینجرز اختیارات، زرداری نے سندھ حکومت کو اسمبلی کی منظوری کے بغیر فیصلے سے روکدیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری بھی رینجرز کے اختیارات کے معاملے میں میدان میں آگئے ہیں، اور سندھ حکومت کو اسمبلی سے منظوری کے بغیر کوئی بھی فیصلہ نہ کرنے کی ہدایت کر دی، جس کے بعد اختیارات کا معاملہ ایک مرتبہ پھر لٹکتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ وفاقی حکومت بھی رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر تحفظات کا شکار ہے، اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے آج اہم پریس کانفرنس بھی متوقع ہے، ادھر سابق صدر زرداری کو ڈاکٹر عاصم حسین کو نیب کے حوالے کئے جانے پر بھی شدید تحفظات کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے سینئر پارٹی رہنماؤں سے طویل مشاورت کی ہے، اور اس نتیجے پر پہنچے کہ فوری طور پر رینجرز کے اختیارات سے متعلق کوئی فیصلہ نہ کیا جائے، معاملہ ایوان میں لے جایا جائے، اور بحث کے بعد متفقہ طور پر کوئی فیصلہ کیا جائے۔ اطلاعات کے مطابق مزید پیشرفت کیلئے سابق صدر زرداری نے سینیٹر رحمان ملک کو بھی دبئی طلب کرلیا ہے، اور اُن کی آج شام یا کل صبح دبئی روانگی متوقع ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سندھ کے کچھ بڑے سیاستدانوں پر ہاتھ ڈالے جانے سے قبل تک صوبائی حکومت خود ہی رینجرز کے اختیارات میں تین ماہ کیلئے توسیع کر دیتی تھی، لیکن ڈاکٹر عاصم سمیت کراچی سے کچھ اہم گرفتاریوں کے بعد سندھ حکومت نے ٹال مٹول شروع کر دی، اور معاملہ صوبائی اسمبلی میں لے جانے کا عندیہ دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 504468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش