0
Saturday 12 Dec 2015 16:55

آصف زرداری کے پیٹ میں مروڑ کی وجہ میں اور ڈاکٹر عاصم ہیں، ذوالفقار مرزا

آصف زرداری کے پیٹ میں مروڑ کی وجہ میں اور ڈاکٹر عاصم ہیں، ذوالفقار مرزا
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے منحرف رہنما اور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے پیٹ میں مروڑ کی وجہ میں اور ڈاکٹر عاصم ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ سندھ حکومت ڈاکٹر عاصم کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، صوبائی حکومت سابق مشیر پٹرولیم کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی بیماری کی کچھ وجوہات ہیں، آصف زرداری کے پیٹ میں مروڑ میری اور ڈاکٹر عاصم کی وجہ سے ہیں، ہم نہ ہوتے تو سابق صدر دبئی سے آ چکے ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ نہ کرکے امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنا چاہتی ہے، تاہم صوبائی حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کر دے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ذوالفقار مرزا نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں بھی ڈاکٹر عاصم سے متعلق کیس میں کچھ شواہد عدالت میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 504474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش