0
Saturday 12 Dec 2015 22:55

ڈی آئی خان، جنگلی حیات کے بچاؤ کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

ڈی آئی خان، جنگلی حیات کے بچاؤ کیلئے ورکشاپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے جنگلی حیات کے بچاؤ اور شکار کے عنوان سے وائلڈ لائف پارک میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کی صدارت ڈی ایف او محکمہ وائلڈ لائف عبدالحلیم خان مروت نے کی۔ ورکشاپ میں علاقہ کے معروف شکاریوں اور معززین نے بھرپور شرکت کی۔ ورکشاپ میں ڈی ایف او عبدالحلیم خان مروت نے شرکاء کو بتایا کہ ہمیں جنگلی حیات کی بقاء کیلئے کوششیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے شرکاء پر پودوں اور جانوروں کی بقاء اور ان کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف ملکر جنگلی حیات کے تحفظ اور بقاء کیلئے اقدامات کر رہے ہیں, ملکر کوششوں سے علاقائی جنگلی حیات بشمول پودے اور جانورکے تحفظ میں مددملے گی اور اس کے ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 504583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش