0
Saturday 12 Dec 2015 22:47

کراچی آپریشن ہر صورت جاری رہیگا، ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی آپریشن ہر صورت جاری رہیگا، ڈی جی رینجرز سندھ
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن ہر صورت جاری رہے گا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز ہیڈ کوارٹر کراچی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں رینجرز کے سیکٹر کمانڈرز، پولیس کے اعلیٰ حکام اور کراچی آپریشن میں شامل دیگر حساس اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ اجلاس کے دوران کراچی میں دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن ہر صورت جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 504588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش