0
Sunday 13 Dec 2015 12:11

محکمہ پولیس میں ضلعی انٹرنل اکاؤنٹی بیلٹی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ

محکمہ پولیس میں ضلعی انٹرنل اکاؤنٹی بیلٹی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کی طرف سے کرپٹ ملازمین کے خلاف فوری کارروائی اور رشوت ستانی کے خلاف موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے ضلعی سطح پر انٹرنل اکاؤنٹی بیلٹی مرکز قائم کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ سرگودہا پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنل اکاؤنٹی بیلٹی مرکز کی نگرانی ایس پی عہدہ کا آفیسر کریگا۔ مقامی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں شکایت کیلئے پولیس کے فون نمبر 15 پر رابطہ کیاجا سکتاہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمہ پولیس کے انٹرنل اکاؤنٹ بیلٹی مرکز میں دیانتدار افسران کو تعینات کیے جائینگے۔ واضح رہے کہ یہ اقدام اس دوران اٹھایا جا رہا ہے جب قومی احتساب بیورو کی جانب سے بدعنوانی اور رشوت ستانی کیخلاف مہم زوروں پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 504683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش