QR CodeQR Code

کوہاٹ،پولیس کی فائرنگ سے خودکش بمبار ہلاک

14 Jan 2011 13:19

اسلام ٹائمز:کے ڈی اے کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک شخص کو مشتبہ سرگرمیوں پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ تلاشی لینے پر مشتبہ شخص کے جسم پر خودکش جیکٹ بندھی ہوئی ملی


کوہاٹ:اسلام ٹائمز- کوہاٹ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی اور فائرنگ کر کے خودکش بمبار ہلاک کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق کے ڈی اے کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک شخص کو مشتبہ سرگرمیوں پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ تلاشی لینے پر مشتبہ شخص کے جسم پر خودکش جیکٹ بندھی ہوئی ملی۔ جس پر پولیس نے زخمی کا محاصرہ کر لیا اور اسے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی۔ اس دوران خودکش بمبار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بعد میں بم ڈسپوزل یونٹ نے خودکش جیکٹ ناکارہ بنائی۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور کا ہدف اورکزئی امن کمیٹی کے سربراہ تھے۔ 


خبر کا کوڈ: 50470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/50470/کوہاٹ-پولیس-کی-فائرنگ-سے-خودکش-بمبار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org