0
Sunday 13 Dec 2015 13:19

عید میلاد کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات کی یقین دہانی

عید میلاد کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے پولیس لائنز کمپلیکس میں ربیع الاوّل کے سلسلہ میں میلاد کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے میلاد کا دن تمام مسلمانوں کیلئے خوشی اور راحت کا دن ہے، اس لئے ہمیں اسے اس طرح منانا چاہئے کہ اس شہر اور ملک بھر میں امن و امان اور رواداری کی فضا ء قائم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔  اس مو قع پر ایس ایس پی آپریشنز عرفان اﷲ خان، ایس پی مد ینہ ٹاؤن جمیل ظفر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کے علاوہ میلاد کمیٹی کے ممبران میں سے مولانا سعید احمد اسعد، صاحبزادہ حامد رضا، پیر غلام مصطفی، مولانا منیر احمد نورانی، مولانا منظور احمد ساقی، الحاج لیاقت علی، صاحبزادہ منشا سالک، امجد جاوید سعیدی، مولانا عابد قمر نورانی، قاری عمران قادری اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ سی پی او افضال احمد کوثر نے تمام ممبران میلاد کمیٹی کو یقین دلایا کہ ان کی مشاورت اور معاونت سے 12ربیع الاول کے دن کو امن و سکون کا گہوارہ بنا کر فیصل آباد اور پاکستان کے لئے مثال قائم کی جائے گی۔  واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے فیصل آباد میں عید میلاد کے جلوسوں میں بعض شرپسند عناصر کی جانب سے رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 504709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش