0
Sunday 13 Dec 2015 14:43

وزیراعظم نواز شریف کو آستین کے سانپ ہی نقصان پہنچائیں گے، خورشید شاہ

وزیراعظم نواز شریف کو آستین کے سانپ ہی نقصان پہنچائیں گے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سے کہہ دیا ہے کہ انہیں آستین کے سانپ ہی نقصان پہنچائیں گے۔ سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعلٰی سندھ صاف اور اچھے انسان ہیں، وہ کبھی بھی لڑائی نہیں چاہتے، رینجرز اختیارات سے متعلق کوئی اختلاف نہیں ہے، رینجرز اختیارات سے متعلق حکومت سے کوئی جنگ نہیں چھیڑی، کراچی میں امن و امان کیلئے رینجرز نے اچھا کام کیا، رینجرز کے اچھے کاموں پر پانی نہ پھیریں، ہمیں تکلیف اس لئے ہو رہی ہے کہ 3 صوبوں میں کچھ نہیں، ایک صوبے کو پکڑا ہوا ہے، کیا پنجاب میں دہشت گردی ختم ہوگئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب میں سندھ سے زیادہ دہشت گردی ہے، اگر صرف سندھ میں ہی سب کچھ ہے تو اعلان کر دیا جائے کہ دیگر 3 صوبوں میں کوئی کرپشن نہیں، وہاں سارے ایماندار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم برابری کی بنیاد پر ساتھ چلیں گے، دباؤ پر نہیں، اگر ایک ستون کو چھیڑا گیا، تو عمارت بھی باقی نہیں رہے گی۔

ڈاکٹر عاصم کی وڈیو ٹیپ کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں اسحاق ڈار نے جج کے سامنے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا، اور اگر چوہدری نثار 15 دن کسی کے ہاتھ پڑ جائیں، تو وہ بھی مان جائیں گے کہ پاکستان میں ہونے والے تمام جرائم وہ خود کرا رہے ہیں۔ انہوں ے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سے کہہ دیا ہے کہ انہیں آستین کے سانپ ہی نقصان پہنچائیں گے۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ادارے قانون کے مطابق اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، ہمیں انصاف قانون اور عدلیہ سے ہی ملے گا، کرپشن کی تحقیقات کیلئے وفاقی ادارے اور محکمہ انسداد بدعنوانی موجود ہیں، ہمیں کرپشن کیلئے نیا قانون بنانا چاہئے، کرپشن کے خلاف اگر کوئی نیا قانون آیا، تو وہ اور پیپلزپارٹی اسے نافذ کرانے میں سب سے آگے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 504742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش