0
Sunday 13 Dec 2015 20:39

میرے خلاف سرکاری ادارے اور افسران مہم چلا رہے ہیں، جہانگیر ترین

میرے خلاف سرکاری ادارے اور افسران مہم چلا رہے ہیں، جہانگیر ترین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور این اے 154 سے قومی اسمبلی کے اُمیدوار جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میرے خلاف سرکاری ادارے اور افسران مہم چلا رہے ہیں لیکن لودھراں کی عوام کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہوگا۔ حق، انصاف اور میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھنے والے تمام سیاسی رہنما اب پی ٹی آئی کو ہی انقلاب اور تبدیلی کا واحد راستہ سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لودھراں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف پنجاب اور وفاقی حکومت الیکشن لڑ رہی ہے، تمام سرکاری ادارے اور افسران میرے خلاف مہم چلا رہے ہیں، مگر لودھراں کے عوام باشعور ہیں تمام ہتھکنڈوں کے باوجود عوام کے سمندر کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکے گا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے اُمیدواروں نے جہانگیر ترین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 504848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش