QR CodeQR Code

شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائشگاہ پر نائیجیرین فوج کے وحشیانہ حملے میں 50 افراد شہید

13 Dec 2015 23:56

اسلام ٹائمز: شیخ ابراہیم کی اہلیہ زینت ابراہیم نے ایسوسی ایٹڈ پریس سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھشتگردانہ حملہ سنیچر کی رات کو شہر زاریا میں شروع ہوا جو اتوار کی صبح تک جاری رہا اور اس میں تیس افراد زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ نائجیریا کی شمالی ریاست کاڈونا میں گزشتہ روز شیعوں پر کئے گئے فوج کی جانب سے حملے میں 50 افراد شہید ہوئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی فوج نے اس وقت شیعوں کو اپنے تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ شہر زاریا کی امام بارگاہ میں مجلس عزا برپا کر رہے تھے اور نائجیریا کی تحریک اسلامی کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی مجلس سے خطاب کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ایک فوجی دستہ امام بارگاہ کے پاس سے گزر کر رہا تھا اور مجلس کی وجہ سے امام بارگاہ کی سکیورٹی نے اسے روک دیا جس کے فورا بعد فوج نے عزاداروں پر گولیاں برسانا شروع کر دیں۔ شیخ ابراہیم کی اہلیہ زینت ابراہیم نے ایسوسی ایٹڈ پریس سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھشتگردانہ حملہ سنیچر کی رات کو شہر زاریا میں شروع ہوا جو اتوار کی صبح تک جاری رہا اور اس میں تیس افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے تاکید کی کہ فوج در اصل شیخ زکزکی کو قتل کرنے کے در پہ تھی۔ ذرائع کے مطابق شہر زاریا کی امام بارگاہ پر ہوئے فوج کے اس پر تشدد حملے میں 50 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ کئی زخمی ہیں۔ البتہ بعض ذرائع نے شہید ہونے والوں کی تعداد 30 بیان کی ہے تاہم شہداء اور زخمیوں کی دقیق اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال یوم القدس کے موقع پر بھی اس ملک کی فوج نے اسی شہر میں قدس جلوس پر حملہ کر کے 33 افراد کو شہید کیا تھا جن میں شیخ زکزاکی کے تین بیٹے بھی شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 504894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/504894/شیخ-ابراہیم-زکزکی-کی-رہائشگاہ-پر-نائیجیرین-فوج-کے-وحشیانہ-حملے-میں-50-افراد-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org