QR CodeQR Code

اسلامی بیداری کے موضوع پر کرگل میں بسیج امام کا سیمینار

14 Dec 2015 14:00

اسلام ٹائمز۔ مقررین نے مغربی سامراج کی طرف سے مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کی مذموم کوششوں کی سخت مذمت کی اور مسلمانوں سے متحد و متفق رہنے کی تلقین بھی کی


اسلام ٹائمز۔ اسلامی بیداری جو موجودہ دور میں نہ صرف ایک اہم موضوع ہے بلکہ ایک سرنوشت ساز تحریک بھی ہے، اسی اہمیت کے پیش نظر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کئی سالوں سے متواتر اس موضوع پر سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کرتا آرہا ہے، اس سلسلے میں بسیج امام شعبہ جوانان امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے اہتمام سے کرگل میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا، اس سیمینار میں بسیج امام کے اراکین کے علاوہ شیخ محمد محقق چیئرمین نگراں کونسل آئی کے ایم ٹی اور وائس چیئرمین آئی کے ایم ٹی مولانا غلام عباس کراری نے خطاب کیا، ساتھ ہی ساتھ مختلف دیہات سے تشریف لائے ہوئے سینکڑوں بسیجی نوجوانوں سے خطاب کیا اور تحریک بیداری اسلامی میں نوجوانوں کی ذمہ داریوں سے حاضرین کو روشناس کرایا اور اس سمت میں حلم حسنی اور عزم خمینی کے سائے میں مکمل بصیرت اور استقرار کے ساتھ قدم بڑھانے پر زور دیا۔

مقررین نے مغربی سامراج کی طرف سے مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کی مذموم کوششوں کی سخت مذمت کی اور مسلمانوں سے متحد و متفق رہنے کی تلقین بھی کی اور دشمن کی پھوٹ ڈالنے کی تمام سازشوں کو ناکام کرنے کی ہدایت کی۔ اس حوالے سے داعش کی مثال دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ عناصر دراصل مغربی سامراج کے ایجنڈ پر گامزن ہیں، مقررین نے عراق میں ترکی کی لشکر کشی کو مغربی سازش قرار دیا اور ترکی سے اپیل کی کہ وہ اپنی فوج کا عراق سے جلد انخلاء کرے اور مغربی استعمار کی آلہ کاری نہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 504960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/504960/اسلامی-بیداری-کے-موضوع-پر-کرگل-میں-بسیج-امام-کا-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org