0
Monday 14 Dec 2015 15:51

سندھ حکومت رینجرز کو بے عزت کر رہی ہے، اپوزیشن

سندھ حکومت رینجرز کو بے عزت کر رہی ہے، اپوزیشن
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت کی نیت رینجرز کو بے عزت کرنا ہے، اس لئے رینجرز اختیارات کے معاملے کو ایجنڈے کے گیارہویں نمبر پر رکھا، اور اس حوالے سے ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے پر آج ہمارے ساتھ نہیں تھی، اور کسی رکن نے اپوزیشن کے احتجاج میں حصہ نہیں لیا، جبکہ کراچی میں امن و امان کیلئے رینجرز اختیارات کے معاملے پر ایم کیو ایم کی کیا خواہشات ہیں، ہم نہیں جانتے۔ مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما شہریار مہر کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات کا آرڈر اسمبلی نے نہیں، حکومت نے جاری کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ رینجرز اختیارات پر کان نہیں دھر رہے، جبکہ آج اسمبلی کی کارروائی پر لوگ تشویش کا شکار ہیں۔

اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ کراچی آپریشن پر پیپلز پارٹی بڑی خوش تھی، لیکن جب پیپلز پارٹی کے ارکان کو پکڑا گیا، تو انہیں تکلیف ہوئی، سب سے بڑے ڈاکو تو اقتدار میں بیٹھے ہیں، حکومت اپوزیشن کو بولنے نہیں دیتی اور مائیک بند کر دیا جاتا ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر ہمارے اپوزیشن کے دوستوں نے جذباتی ردعمل دیا، اور سندھ حکومت کو آسانی سے راہ فرار مل گئی، تمام ارکان کو معلوم ہے کہ منگل کو ارکان کا دن ہے، اور اس دوران ایسی کوئی قرارداد پیش نہیں جا سکتی۔
خبر کا کوڈ : 504980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش