0
Friday 14 Jan 2011 19:08

بھارت کا مقبوضہ کشمیر سے 25 فیصد فوج واپس بلانے کا فیصلہ، فوج کا انخلاء محض زبانی اعلان ہے،پاکستانی دفتر خارجہ

بھارت کا مقبوضہ کشمیر سے 25 فیصد فوج واپس بلانے کا فیصلہ، فوج کا انخلاء محض زبانی اعلان ہے،پاکستانی دفتر خارجہ
 نئی دلی:اسلام ٹائمز-بھارت کے سیکرٹری داخلہ جی کے پلائی نے کہا ہے کہ وادی کشمیر سے سیکیورٹی فورسز کی تعداد پچیس فیصد تک کم کی جا سکتی ہے۔ نئی دلی میں صحافیوں سے گفتگو میں بھارت کے سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی تعداد بتدریج کم کی جا رہی ہے۔ پلائی نے سیکیورٹی فورسز کی تعداد میں کمی کے ساتھ ہی روایتی موقف دہرایا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل نچلی سطح پر اختیارات کی تقسیم ہے۔
ادھر اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کے پچیس فیصد انخلاء کو محض زبانی اعلان قرار دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق سنجیدگی سے حل کیا جائے۔ بھارت کی طرف سے کشمیر سے پچیس فیصد افواج واپس بلانے کے اعلان پر دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے رد عمل میں کہا کہ ایسے اعلانات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں لیکن ان پر کبھی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کا سلسلہ جہاں ٹوٹا تھا دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹریز تھمپو میں ہونے والے مذاکرات میں وہیں سے مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے۔

خبر کا کوڈ : 50501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش