0
Friday 14 Jan 2011 21:05

کراچی میں فائرنگ اور ہلاکتیں جاری،سکیورٹی ادارے ناکام،کل سے اب تک جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 24 ہو گئی

کراچی میں فائرنگ اور ہلاکتیں جاری،سکیورٹی ادارے ناکام،کل سے اب تک جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 24 ہو گئی
کراچی:اسلام ٹائمز-کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے ہونے والے فائرنگ کے مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 24ہو گئی ہے، سب سے زیادہ افراد کو اورنگی ٹاؤن میں نشانہ بنایا گیا، جہاں 9 افراد کو فائرنگ سے قتل کر دیا گیا۔ گذشتہ روز لیاقت آباد میں پولیس اسٹیشن اور ٹی پی او کے دفتر کے سامنے مسلح موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ کر کے جیو نیوز کے جواں سال نمائندے ولی خان بابر کو شہید کردیا تھا۔
 نارتھ ناظم آباد میں مسلح افراد نے حجام کی دکان پرفائرنگ کر کے ایک شخص نوید عرف نوری کو ہلاک کر دیا، پولیس کے مطابق مقتول سیاسی جماعت کا کارکن تھا۔ گلستان جوہر میں رابعہ سٹی کے قریب مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر کے ریٹائرڈ میجر اقبال کاشمیری کو قتل کر دیا جو وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ تھے۔ شہر قائد میں سب سے زیادہ فائرنگ کے واقعات اورنگی ٹاؤن میں پیش آئے جہاں 9 افراد کو قتل کر دیا گیا جس میں 4 سالہ بچی بھی شامل ہے۔ فائرنگ کی دیگر وارداتیں کورنگی، ملیر، خواجہ اجمیرنگری اور بنارس کے قریب ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 50503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش