0
Monday 14 Dec 2015 20:05

رینجرز اور پولیس کراچی کی رونقیں بحال کرنیکی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، ڈی جی رینجرز

رینجرز اور پولیس کراچی کی رونقیں بحال کرنیکی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، ڈی جی رینجرز
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر بلال اکبر نے کہا ہے کہ لیاری میں امن قائم کرنے میں پولیس کا اہم کردار ہے، جبکہ ہم کراچی کی رونقیں بحال کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں پیپلز اسٹیڈیم گراؤنڈ میں آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ کچھ عرصے سے لیاری کا امن و سکون تباہ کر دیا گیا، اور یہ علاقہ شہر کے بدنام ترین علاقوں میں شمار ہونے لگا، جبکہ لیاری کھیل کی وجہ سے شہرت رکھتا تھا، جس نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بڑے نام پیدا کئے، لیکن اب اس کی شہرت دہشت گردی اور منشیات کے اڈے بن گئی۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ لیاری میں امن قائم کرنے میں پولیس کا اہم کردار رہا ہے، اور پولیس کی مرہون منت ہی آج باکسنگ کا اہم ایونٹ منعقد ہو سکا، جبکہ ہم مشترکہ طور پر کراچی کی رونقیں بحال کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیاری کو ایک بار پھر ماضی کی طرح امن و سکون کا گہوارہ بنائیں گے، اور اس کی پہچان دوبارہ واپس لوٹائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 505070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش