0
Monday 14 Dec 2015 20:16

پشاور، ناقص سکیورٹی انتظامات، 78 تعلیمی اداروں کے سربراہان کیخلاف مقدمات

پشاور، ناقص سکیورٹی انتظامات، 78 تعلیمی اداروں کے سربراہان کیخلاف مقدمات
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے ناقص سکیورٹی انتظامات پر 78 تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ ایس ایس پی آپریشنز کہتے ہیں کہ اگر سکیورٹی بہتر نہ ہوئی تو مالکان کو گرفتار کیا جائے گا۔ پشاور پولیس کی خصوصی ٹیموں نے آج پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ناقص انتظامات پر 78 تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا ہے کہ اگر نجی تعلیمی اداروں کی سکیورٹی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مالکان کو گرفتار کیا جائے گا۔ اور انہیں سکیورٹی آرڈیننس کے تحت ایک سال قید اور چالیس ہزار جرمانہ ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پشاور میں ایک ہزار سے زیادہ نجی تعلیمی ادارے ہیں۔ جن میں سے 50 فیصد کے سکیورٹی انتظامات پولیس ناقص قرار دے چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 505077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش