QR CodeQR Code

بلوچستان حکومت نے مادری زبانوں میں تعلیم کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں، رحمت صالح بلوچ

14 Dec 2015 18:57

اسلام ٹائمز: کوئٹہ پریس کلب میں سندھی اجرک ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیر صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہر قوم اپنی ثقافت کے دن اسی طرح مناتی رہے تو وہ دن دور نہیں کہ ہم نفرتوں کا خاتمہ کرکے بھائی چارگی کو فروغ دیں۔ بلوچستان یونیورسٹی میں سندھی شعبہ تعلیم ضرور قائم کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مادری زبانوں میں تعلیم دینے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ بلوچستان یونیورسٹی میں سندھی شعبہ تعلیم کو قائم کیا جائے گا اور آئندہ آنے والے اجلاس میں اس بل کو خود پیش کروں گا۔ نیشنل پارٹی تمام قوموں کی ثقافتوں کا دل سے احترام کرتی ہے۔ بلوچستان میں بسنے والی تمام قومیں بلوچ، پشتون اور دیگر اقوام کی جانب سے سندھی اجرک اور ٹوپی ڈے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ آج خوشی کا مقام ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اتنی بہتر ہوئی ہے کہ آج سندھی قوم سمیت دیگر اقوام اپنے اپنے دن مناتی ہیں۔ نیشنل پارٹی تمام تعصبات سے بالا تر ہوکر ثقافت کو اجاگر کرنے پر یقین رکھتی ہے، کیونکہ ثقافت، محبت اور بھائی چارگی کا پیغام اور انسانیت کا پرچار کرتے ہیں۔ یہ میرا وطیرہ ہے کہ ہماری پارٹی نے ہمیشہ تعصبات سے بالاتر ہوکر تمام اقوام کی ثقافت کو اجاگر کرنے کی ترغیب دے رکھی ہے۔ ہر قوم اپنی ثقافت کے دن اسی طرح مناتی رہے تو وہ دن دور نہیں کہ ہم نفرتوں کا خاتمہ کرکے بھائی چارگی کو فروغ دیں۔ بلوچستان یونیورسٹی میں سندھی شعبہ تعلیم ضرور قائم کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 505078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/505078/بلوچستان-حکومت-نے-مادری-زبانوں-میں-تعلیم-کیلئے-موثر-اقدامات-اٹھائے-ہیں-رحمت-صالح-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org