QR CodeQR Code

اختر مینگل کی رضا ربانی سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیدی

14 Dec 2015 17:30

اسلام ٹائمز: یاد رہے کہ آل پارٹیز کانفرنس گوادر کے بلوچوں کو درپیش مسائل، خدشات و تحفظات کے حوالے سے 10 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے۔ جس میں تمام پارٹیوں کے قائدین شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل ملکی سطح پر سیاسی اکابرین کو دعوت دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے گذشتہ روز چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے ملاقات کی اور انہیں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، مرکزی رہنماء رؤف مینگل، رکن قومی اسمبلی واجہ عیسٰی نوری بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ آل پارٹیز کانفرنس گوادر کے بلوچوں کو درپیش مسائل، خدشات و تحفظات کے حوالے سے 10 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے۔ جس میں تمام پارٹیوں کے قائدین شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل ملکی سطح پر سیاسی اکابرین کو دعوت دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 505088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/505088/اختر-مینگل-کی-رضا-ربانی-سے-ملاقات-اے-پی-سی-میں-شرکت-دعوت-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org