QR CodeQR Code

آوران، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک

14 Dec 2015 23:15

اسلام ٹائمز: سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے ساتھ گزشتہ دو روز سے شدید جھڑپیں جاری ہیں، جن میں گزشتہ روز دو دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ تازہ جھڑپوں میں مزید گیارہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع آوران میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ آوران میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ گزشتہ دو روز سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ جس میں گزشتہ روز دو دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی تازہ جھڑپوں میں مزید گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جن کے قبضے سے خود کار ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 505123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/505123/ا-وران-سکیورٹی-فورسز-کی-کارروائیوں-میں-11-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org