QR CodeQR Code

پارا چنار دھماکے کی شہداء کی تدفین کی گئی

15 Dec 2015 10:38

اسلام ٹائمز: نماز جنازہ کے بعد آہوں اورسسکیوں کے ساتھ دھماکے میں شہید افراد کی تدفین کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں کردی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پارا چنار دھماکے میں شہید ہونے والے 24 افراد کی تدفین ان کے علاقوں میں کردی گئی۔ سیاسی اور قبائلی رہنماوں کی اپیل پرکرم ایجنسی میں تین روزہ سوگ منایا جارہا ہے، شہر کے تمام کاروباری مراکز بند رہے۔ گزشتہ روزپارہ چنارمیں عید گاہ گیٹ پر دھماکے میں بے گناہ افراد کی اموات کے بعد آج شہر کی فضا سوگوار رہی۔ پوری ایجنسی کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے۔ سیکیورٹی بھی الرٹ رہی۔  نماز جنازہ کے بعد آہوں اورسسکیوں کے ساتھ دھماکے میں شہید افراد کی تدفین کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں کردی گئی۔ جبکہ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال پارہ چنار اور لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں طبی امداد دی جارہی ہے۔  واقعے کے خلاف قبائلیوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے حکومت اور فورسز کے ساتھ ہرمحاذ پر شانہ بشانہ تعاون جاری رہے گا۔ امن و امان میں خلل ڈالنے والی ہر سازش کو ناکام بنادیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 505190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/505190/پارا-چنار-دھماکے-کی-شہداء-تدفین-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org